Add Poetry

پِنہاں دریا حباب میں کچھ ہیں

Poet: محمد طلحہ فرید چشتی (گوہرِ حجازی) By: Muhammad Talha Gohar Chishti, Okara

قاعدے تو، نصاب میں کچھ ہیں
زیست میں کچھ، کتاب میں کچھ ہیں

تم کو اپنا میں حال کیا لکھتا
ہم تمہاری جناب میں کچھ ہیں

کیا میں اِن کا کروں یہ بتلا دو
گ ±ل پرانی کتاب میں کچھ ہیں

برسا شب بھر نہ پھر بھی خشک ہوا
قطرے اب تک، سحاب میں کچھ ہیں

شاعروں کی عجب ہی دنیا ہے
خواب میں کچھ، سراب میں کچھ ہیں

اِک پہیلی عجیب ہے گوہر
پِنہاں دریا حباب میں کچھ ہیں

قاعدے تو، نصاب میں کچھ ہیں
زیست میں کچھ، کتاب میں کچھ ہیں

تم کو اپنا میں حال کیا لکھتا
ہم تمہاری جناب میں کچھ ہیں!

کیا میں اِن کا کروں یہ بتلا دو
گل پرانی کتاب میں کچھ ہیں

برسا شب بھر نہ پھر بھی خشک ہوا
قطرے اب تک، سحاب میں کچھ ہیں

شاعروں کی عجب ہی دنیا ہے
خواب میں کچھ، سراب میں کچھ ہیں

اِک پہیلی عجیب ہے گوہر
پِنہاں دریا حباب میں کچھ ہیں

Rate it:
Views: 363
13 May, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets