Add Poetry

تری چھبتی نگاہوں سے ہی زخمی ہوگئے وشمہ

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

جو رہتے ہوں سدا دل میں انہیں ڈھونڈا نہیں کرتے
رچے ہوں رگ وپے میں جو انہیں سوچا نہیں کرتے

بہاروں کے گھنے سائے میں تلخی بھی چھبن بھی ہے
غموں کی دھوپ کا لیکن کبھی شکوہ نہیں کرتے

نہیں آتے کبھی بھی لوٹ کر گزرے ہوئے موسم
برستے بادلوں کی آڑ میں ترسا نہیں کرتے

تجسس اور بڑھتا ہے مچل جاتے ہیں سن کر ہم
اچانک پیار کی باتوں کا رخ موڑا نہیں کرتے

تری چھبتی نگاہوں سے ہی زخمی ہوگئے وشمہ
کبھی بھی قتل گاہوں سے تو یوں دیکھا نہیں کرتے

Rate it:
Views: 308
21 Feb, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets