Add Poetry

وہ تیرا ہی پر تو ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

اسے جِس کی تلاش ہے
تجھے جِس کی تلاش ہے
کوئی اور نہیں وہ تو ہے
وہ تیرا ہی پر تو ہے

وہ اس کا ساتھی ڈھونڈ رہی ہے
جو اسے ڈھونڈتا پِھر رہا ہے
اسے کہو اِدھر ادھر نہ پِھرا کرے
خود خوار ہو، نہ اسے خوار کرے

وہ اسے خود ڈھونڈ لے گا
وہ جِسے ڈھونڈ رہی ہے
وہ بھی بھٹک رہا ہے
تو بھی بھٹک رہی ہے
تو اسکا ساتھی تلاش کر ہی ہے
جو تیرا ساتھ تلاش کر رہا ہے
تو اپنی جستجو ختم کر دے
اسکی جستجو ختم ہو جائیگی
دونوں ڈھونڈنے والوں کی
تلاش ختم ہو جائیگی
اپنے دل کی مان تو سہی
جان تو سہی پہچان تو سہی

اسے جِس کی تلاش ہے
تجھے جِس کی تلاش ہے
کوئی اور نہیں وہ تو ہے
وہ تیرا ہی پر تو ہے
 

Rate it:
Views: 311
17 Apr, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets