Add Poetry

مری ہستی کا زمانہ ہے ترے پیار کے ساتھ

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیویارک

مری ہستی کا زمانہ ہے ترے پیار کے ساتھ
میں نے اب ساتھ نبھانا ہے ترے پیار کے ساتھ

اس نئے موڑ پہ کرتے ہیں نیا عہد وفا
ویسے قصہ تو پرانا ہے ترے پیار کے ساتھ

ہم نے ہر حال میں سینے سے لگا کر رکھا
لاکھ ظالم یہ زمانہ ہے ترے پیار کے ساتھ

ساری دنیا کی زباں پر ہیں ہمارے نغمے
اپنا اتنا تو فسانہ ہے ترے پیار کے ساتھ

وصل شب ہے اگر اتنی تو اجازت دے دو
دل کو دل سے ہی ملانا ہے ترے ، پیار کے ساتھ

کیسے بھولوں گی ترے ساتھ جو کھائی قسمیں
وشمہ اپنا تو ٹھکانہ ہے ترے پیار کےساتھ

Rate it:
Views: 291
30 Jul, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets