Add Poetry

دسمبر آنے سے پہلے آئو تو بات بنے

Poet: NEHAL GILL By: NEHAL, Gujranwala

دسمبر آنے سے پہلے آؤ تو بات بنے
مجھے تُم گلے سے لگاؤ تو بات بنے

بے شک نکال دیا تُم نے اپنے دل سے
البتہ دل میرے سے جاؤ تو بات بنے

مجھے تو افسانہ یاد ہے تری جفاؤں کا
کچھ کچھ تُم بھی سناؤ تو بات بنے

صدیوں سے جاگتی نگاہوں کو تُم اگر
شرط لگا کے آج سہلاؤ تو بات بنے

وفاؤں کی دہائی دینے والے ذرا
تُم ہم سے نگاہ ملاؤ تو بات بنے

دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے
وفائیں اپنی ذرا گناؤ تو بات بنے

محفل میں جل جائے گے حُسن والے بھی
جاناں! ذرا نقاب اُٹھاؤ تو بات بنے

آنسوؤں کو تھام کے صبر کے دامن سے
گیت میرے لکھے ہوئے گاؤ تو بات بنے

گھر تباہ کرنا کوئی بڑی بات نہیں ظالم
اِس دور میں گھر بناؤ تو بات بنے

بڑا مغرور ہو کے پھر رہا ہے چاند نہال
کومل پَری کو ذرا بلاؤ تو بات بنے

Rate it:
Views: 1547
03 Nov, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets