Add Poetry

کبھی جب وہ ہمارے دِل کا کہنا مان لیتے ہیں

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

کبھی جب وہ ہمارے دِل کا کہنا مان لیتے ہیں
جنم دِل میں ہزاروں پیار کے طوُفان لیتے ہیں

سلیقہ ہم کو آیا ہی نہیں اِنساں پرکھنے کا
وگرنہ ریت سے بھی لوگ سونا چھان لیتے ہیں

ہماری سادگی کو خود فریبی مت سمجھ لیجے
نظر سے ہم تو نیت آپ کی پہچان لیتے ہیں

فریبِ زندگی کھاتے ہوۓ دیکھا سدا اُن کو
لفافے سے جو اکثر خط کا مضموں جان لیتے ہیں

دبے پاؤں اگرچہ توُ گذرتا ہے سدا دِل سے
ترِے قدموں کی آہٹ ہم مگر پہچان لیتے ہیں

اکیلا چھوڑ جانا راستے میں جِن کی عادت ہو
ہمیشہ ساتھ دینے کا وہی پیمان لیتے ہیں

ہمیں جینا ہے عذراؔ اپنی ہمت کے بھروسے پر
نہ ہم اپنوں نہ غیروں کا کبھی احسان لیتے ہیں

Rate it:
Views: 589
23 Oct, 2012
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets