وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات

image

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون میں عوام کی شکایات ، ٹوکن مشین کی خرابی ، ایجنٹس مافیا کی بھرمار، دفتر داخلے کی فیس وصولی پر شدید برہمی کا اظہار کیا، وزیر داخلہ نے غیر تسلی بخش جواب پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے۔ پیر کی صبح وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاون کا دورہ کیا۔

وزیر داخلہ نے پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کا رش اور ایجنٹ مافیا کا راج دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا۔شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے لئے ایجنٹ مافیا کو رقم دینے کے ثبوت بھی وزیر داخلہ کو دکھائے ۔دورے کے دوران وفاقی وزیر نے پاسپورٹ آفس کا گیٹ کراس کرنے پر بھی ’’ٹیکس‘‘وصولی اور خراب ٹوکن مشین پر پاسپورٹ حکام کی سرزنش کی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ عملے کی ملی بھگت کے بغیر پیسے لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

وزیر داخلہ نے موقع پر ہی ڈائریکٹر اسٹنٹ ڈائریکٹر کا تبادلہ کرکے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اورمسائل پوچھے۔ وفاقی وزیر نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ میں آپ کے لئے آیا ہوں،شکایات کا ازالہ کروں گا۔خود وزٹ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔شہریوں کو سہولت دینا ہماری ذمہ داری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.