سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اردن کے سفیر معین خراست کی ملاقات

image

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اردن کے سفیر معین خراست نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان اردن کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، تاریخ اور ثقافت کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، دونوں ممالک اہم علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں، دونوں ممالک نے علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کے موقف کی ہمیشہ حمایت کی ہے، امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام مسلم ممالک کے مابین اتحاد بین المسلمین اور قریبی رابطے وقت کی اہم ضرورت ہے، عوامی اور پارلیمانی سطح پر رابطے دونوں ممالک کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

سپیکر نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت و جارحیت کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری ریاستی دہشت گردی اور جارحیت کا نوٹس لے اور فوری خاتمے کے لیے کردار ادا کرے، پاکستان 1967 سے پہلے والی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور یروشلم کو اس کا دارالحکومت بنانے کے اصولی موقف پر قائم ہے۔

اردن کےسفیر نے سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے اردن کے لیے نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کیا اور سردار ایاز صادق کو سپیکر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ اردن پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسے مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔سفیر نے دونوں ممالک کی مابین تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے پارلیمانوں کے مابین باہمی رابطوں کے فروغ کی تجویز کو سراہا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
وفاقی حکومت بلوچستان میں غربت میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے،چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کوئٹہ۔ 28 مئی (اے پی پی):چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں غربت میں کمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور اس کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبے کی خواتین کو معاشی سپورٹ فراہم کرتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبے میں بی آئی ایس پی اقدامات کی کوآرڈینیشن اور نفاذ کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی ایاز خان مندوخیل، سیکرٹری انڈسٹریز نور احمد پرکانی، سیکرٹری کالجز حافظ طاہر، ڈی جی بی آئی ایس پی عبدالجبار و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ہدایت پر دورہ کررہی ہے جنہوں نے بلوچستان پر خاص توجہ دینے کی ہدایت کی ہے جس سے صدر آصف علی زرداری کی بلوچستان سے دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کو خصوصی توجہ دینے کے باعث ہی بلوچستان کے خواتین اور مردوں سے ہی پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس پروگرام پر عمل درآمد شروع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ غربت میں کمی لانے کے لیے اسکلز پروگرام بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کشیدہ کاری، مختلف چیزوں کی پیکنگ، لائیو اسٹاک اور ہیلتھ کیئر بہتر کرنے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے اور اس کے علاوہ معیاری تربیت پر جانا ہوگا کیونکہ دنیا کو اب تربیت یافتہ ہنر مند افراد کی ضرورت ہے۔
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.