صرف 15 روپے کی یہ چیز گھر لائیں اور.. استری کرتے ہوئے بجلی کی 80 فیصد بچت کیسے کریں؟

image

بجلی کی قیمت میں آئے دن اضافہ ہوجاتا ہے. گرمیوں میں اے سی اور فریج کا استعمال بڑھ جاتا ہے جبکہ استری کرنا بھی روز کی ضرورت ہے. اے سی کے بعد بجلی ہی وہ چیز ہے جس میں سب سے زیادہ بجلی خرچ ہوتی ہے. اس لیے آج ہم آپ کو ایک ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے آپ استری کرتے ہوئے بجلی کی بھرپور بچت کرسکتے ہیں.

اس کے لئے آپ کو پرنٹنگ کی شاپ سے کچھ پرنٹنگ پلیٹس لانی ہوں گی. 3 پلیٹس کافی ہوں گی. اس کے علاوہ دو چادر کے ٹکڑے اور کچھ کیلیں درکار ہوں گی.

سب سے پہلے ایک چادر کو استری اسٹینڈ پر بچھا دیں اور ساری شکنیں ہٹا کر ٹائٹ کر کے کیلیں لگا دیں تاکہ چادر ہلے نہیں. اب پرنٹنگ پلیٹ کے کنارے کاٹ کر استری اسٹینڈ کے درمیان میں لائن سے تینوں پلیٹس رکھ دیں اور چاہیں تو ان پر بھی کیل لگا دیں. اب دوسری چادر کو استری اسٹینڈ کے اوپر بچھا کر نیچے والی چادر کی طرح کیلیں لگا دیں. اب آپ کا بجلی کی بچت کرنے والا استری اسٹینڈ تیار ہوگیا ہے. یہ پرنٹنگ پلیٹس 15 روپے کی ملتی ہیں اور اگر نہ ملیں تو ایلومینیم فوائل بھی استعمال کیا جاسکتا ہے. مزید معلومات کے لئے ویڈیو دیکھیں.

اس اسٹینڈ پر استری کو زیادہ گرم نہیں کرنا پڑتا کیونکہ پلیٹ کی وجہ سے اسٹینڈ کافی گرم ہوجاتا ہے اور بجلی کی بچت ہوتی ہے.

کپڑا بھلے کاٹن کا ہو لیکن ایک پلیٹ کی وجہ سے ایک جانب ؛استری کرتے ہوئے دوسری طرف استری کرنے کی بالکل ضرورت نہیں پڑتی.

ریشمی کپڑے وغیرہ بہت آسانی سے اور کم وقت میں استری ہوجاتے ہیں.

استری کرتے ہوئے لائٹ چلی جائے تو بھی اسٹینڈ کافی دیر گرم رہتا ہے اور استری ہوسکتی ہے.

اگر زیادہ سے زیادہ بجلی کی بچت کرنی ہو تو دن کے وقت ہفتے بھر کے کپڑے ایک ساتھ ہی استری کر لیں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.