پاکستان اور ترکمانستان کےدرمیان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ تکمیل کے قریب ہے، اس سے دونوں ممالک کو بہت زیادہ فوائد حاصل ہوں گے، وزیر تجارت جام کمال خان

image

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکمانستان کےدرمیان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ تکمیل کے قریب ہے، دونوں ممالک کو اس تجارتی معاہدے سے بہت زیادہ فوائد حاصل ہوں گے۔ وزارت تجارت کے اعلامیہ کے مطابق جام کمال خان نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو اپنے دفتر میں پاکستان میں تعینات ترکمانستان کے سفیر اتاجان مولاموف سے ملاقات کے دوران کیا۔

ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر تجارت کو ان کی حالیہ تقرری پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جام کمال خان نے کہا کہ ترکمانستان کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط اور تجارتی حجم میں اضافہ کیا جائے گا۔

دونوں رہنمائوں نے تجارت کے لئے نئے راستوں کی تلاش اور ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدوں کے ذریعے تجارتی حجم کو بڑھانے کے حوالے سے موثر حکمت عملی اپنانے پر تبادلہ خیال کیا ۔ ترکمانستان کے سفیر نے پاکستان میں مقامی پیداوار کے مقابلے سستی بجلی دینے کی پیشکش کی ،اس کے علاوہ ایل پی جی اور بجلی جیسے توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.