وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کا محنت کشوں کے عالمی دن 2024ء کے موقع پر پیغام

image

اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آج جب محنت کشوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، آئیے ہم مزدوروں کی ان قربانیوں کو پہچانیں اور یاد رکھیں جنہوں نے اپنے حقوق کی جدوجہد کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ یہ دن محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہی یہ ملک کی معاشی ترقی میں مرکزی حیثیت رکھنے والے مزدوروں کی اہمیت کا اعتراف بھی ہے۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری یکم مئی عالمی یوم مزدور کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کوفاقی وزیر قانون و انصاف کی حیثیت سے میں محنت کش طبقے کو شاندار خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ملک کی ترقی میں ان کے کردار کو سراہتا ہوں۔

اعظم مذیر تارڑ نے کہا کہ ہمارا عظیم مذہب اسلام سماجی انصاف، مساوات اور عوام کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے۔ ہم ہر مزدور اور محنت کش کی فلاح و بہبود اور حقوق کو یقینی بناتے ہوئے منصفانہ مزدوری کے طریقوں کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے کیونکہ محنتی مزدوروں اور محنت کشوں کی لگن اور عزم ہماری قوم کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کا کردار کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور ہماری حکومت ملک میں تمام مزدوروں کے حقوق کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دن ہمیں محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے انفرادی اور اجتماعی دونوں سطحوں پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیر قانون نے کہا کہ موجودہ حکومت محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور کام اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمیں ہر مزدور کی فلاح و بہبود اور حقوق کو یقینی بناتے ہوئے محنت کے منصفانہ طریقوں کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔ آئیے آج کے دن ہم سب انفرادی اور اجتماعی سطح پر اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کریں تاکہ محنت کش طبقے کے حقوق اور ان کے وقار کا احترام کرتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.