آج کے بعد آپ تربوز کے چھلکے نہیں پھینکیں گے.. تربوز کے چھلکوں کے وہ فائدے جو زندگی بدل دیں! جانیں استعمال کا طریقہ

image

سلگتی گرمیوں میں ٹھنڈے میٹھے تربوز کھانا کسے پسند نہیں. مگر اس لذیذ تربوز کو کاٹنے کے بعد لوگ چھلکوں کو کچرے میں پھینک دیتے ہیں. بہت کم لوگ تربوز کے چھلکوں کے فائدے جانتے ہیں اس لئے آج آپ کو ان قیمتی چھلکوں کی افادیت اور استعمال کے بارے میں بتائیں گے.

تربوز کے چھلکے وٹامن اے اور سی کا بہترین ذریعہ ہیں، جو مدافعتی افعال اور آنکھوں کی صحت کو فروغ دیتے ہیں.

ان میں غذائی ریشہ ہوتا ہے جو ہاضمہ تیز کرنے میں مدد کرتا ہے.

چھلکوں میں سوزش مخالف خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جسم میں ہونے والی سوزش کو کم کرتی ہیں.

تربوز کے چھلکے کا عرق ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے اور قلبی صحت کو بہتر کرنے کی طاقت رکھتا ہے.

تربوز کے چھلکے میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے جلد پر لگانے سے سورج کی جلن کو کم کرنے اور جلد کو ہائیڈریٹ کرنے میں مدد ملتی ہے.

تربوز کے چھلکوں کا اچار بنایا جاسکتا ہے یا غذائیت بڑھانے کے لیے اسموتھیز میں ملایا جا سکتا ہے۔

ان میں اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ فیس ماسک اور ٹونر بنانے کے لیے بہترین ہیں.

تربوز کے چھلکے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں اور باغبانی کرنے والے افراد ان چھلکوں کی کھاد بنا کر استعمال کرسکتے ہیں جو پودوں کی نشوونما کے لئے بہترین ہے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.