آم کی گٹھلی پر موجود بالوں میں ایسا کیا راز چھپا ہے ؟ اگر آپ بھی اسے کچرے میں پھینک دیتے ہیں تو پھر ٹہریں اس کے فائدے جان لیں ۔۔

image

گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی پھلوں کے بادشاہ آم کا انتظار شروع ہو جاتا ہے۔ اس مرتبہ آم کا پھل بہت انتظار کے بعد آیا ہے۔ مزے دار آم شوق سے ہر کوئی کھاتا ہے۔ کوئی اس کا جوس پینا پسند کرتا ہے تو کوئی اس کو کاٹ کر کھاتا ہے۔ لیکن آم کھانے کے بعد اس کی گٹھلی کو یوں پھینک دیا جاتا ہے جیسے کوئی ناکارہ سی چیز ہو۔ لیکن قدرت نے کوئی بھی چیز بنا کسی کام کے نہیں بنائی ہے۔ آم کی گٹھلی میں بھی کئی قسم کے فائدے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ گٹھلی پر لگے ہوئے بالوں کے بھی بڑے مہنگے فائدے ہیں۔

آئیے آپ کو بتاتے ہیں آم کی گٹھلی اور اس پر لگے ہوئے بالوں کے زبردست فائدے جو یقیناً حیرت انگیز ہیں۔

٭ گٹھلی پر موجود بالوں میں کئی قسم کے فائبرز پائے جاتے ہیں۔ ان میں تار نما ایک ریشہ ہوتا ہے جو بالوں کی نشوونما کو بڑھانے میں مدد دیتے ہیں۔ ساتھ ہی بالوں کی خشکی کو دور کرنے میں بھی مفید ثابت ہوتے ہیں۔

٭ اکثر بچوں کے بالوں میں جوئیں حد سے زیادہ ہو جاتی ہیں انہیں چاہیے اس گٹھلی کو اچھی طرح دھو کر خُشک کرلیں۔ پھر اس کو باریک پیس کر پاؤڈر تیار کرلیں۔ اس پاؤڈر کو سرسوں کے تیل میں پکا کر بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔ اس سے نہ صرف بالوں کی نشوونما ہوگی بلکہ جوؤں کا خاتمہ بھی ہوگا۔

٭ دانت میں درد اور مسھوڑوں کی تکلیف ہوگئی ہے، دانتوں سے خون آرہا ہے تو آم کی گھٹلی کے اندر سے گری نکال کر اس کو سکھا لیں اور اس کا پاؤڈر بنا کر اس سے دانت صاف کریں یہ آپ کے مسھوڑوں کو مضبوط کرے گا۔

٭ کولیسٹرول بڑھنے کی شکایت میں بھی آپ آم کی سوکھی ہوئی گھٹلی کا پاؤڈر بنا کر استعمال کریں یہ آپ کے کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکنے میں مدد دیتی ہے۔

٭ دل کی بیماری میں ڈاکٹری علاج بے حد ضروری ہے ساتھ ہی اگر آپ اس طرح سوکھی گھٹلی کا پاؤڈر استعمال کریں گی تو یہ آپ کی صحت کے لئے مفید ہو گا۔

٭ روزانہ نہارمنہ آپ کی گھٹلی کا یہ پاؤڈر وزن میں کمی کرنے کا اچھا ٹانک ہے۔

٭ قبض اور لوز موشن کی شکایت میں اسی پاؤڈر کا سادے پانی سے پھانکنا آپ کے لئے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.