دنیا کا منفرد تھری ڈی پرنٹر جو 80 گھنٹے میں ایک گھر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

image

امریکا میں دنیا کا سب سے بڑا تھری ڈی پرنٹر تیار کیا گیا ہے جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

96 فٹ لمبے اور 32 فٹ چوڑے اس پرنٹر کو فیکٹری آف دی فیوچر کا نام دیا گیا ہے۔

Maine یونیورسٹی نے اس پرنٹر کو ڈیزائن کیا ہے جو کئی طرح کے مشکل کام انجام دے سکتا ہے۔

مثال کے طور پر یہ تھری ڈی پرنٹر ایک گھر 80 گھنٹے میں پرنٹ یا تعمیر کر سکتا ہے۔

اس پرنٹر کا تیار کردہ گھر سادہ اور ایک منزل پر مبنی ہوتا ہے۔

اس ریاست میں 2030 تک 80 ہزار گھروں کو تعمیر کرنے کی ضرورت ہوگی تو ماہرین کے خیال میں یہ ایک منزلہ گھر رہائشی ضروریات کے مسائل پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس مشین کے ذریعے پرنٹ کی جانے والی ہر چیز ری سائیکل ایبل ہوگی۔

مگر ان کا کہنا تھا کہ یہ پرنٹر صرف گھر ہی تیار نہیں کرتا بلکہ آبدوز اور دیگر فوجی گاڑیاں بھی پرنٹ کر سکتا ہے۔

اس پرنٹر کی تیاری میں لگ بھگ 5 سال کا عرصہ لگا اور ماہرین کو توقع ہے کہ مستقبل میں اس کو مکمل آبادیاں بسانے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.