کیا آپ جانتے ہیں کہ ہاتھوں پر یہ گٹھلی کیوں ہوتی ہے اور کیا کام کرتی ہے؟

image

آپ نے یقیناً ہر فرد کے ہاتھ کی کلائی پر یہ ہڈی ضرور دیکھی ہو گی، ویسے تو یہ ہڈی کہلاتی ہے لیکن کچھ لوگ اسے گٹھلی بھی کہتے ہیں۔

بظاہر اسے دیکھنے کے بعد یہ خیال ذہن میں ضرور آتا ہے کہ آخر اس ہڈی کا یہاں کیا کام، لیکن یہ بات ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا میں کوئی بھی شے بے فیض نہیں بنائی گئی اسی طرح اس ہڈی کا بھی ہمارے ہاتھ میں بہت اہم کام ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہتھیلی میں چھوٹی چھوٹی ہڈیوں کی تعداد 8 ہوتی ہے جنہیں carpal bones یا carpus کہا جاتا ہے، یہ ہڈیاں بازو سے آنے والی دو بڑی ہڈیوں کے ساتھ رابطہ قائم کیے ہوتی ہیں جنہیں radius اور ulna کہا جاتا ہے۔

تاہم کیا کبھی آپ نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ یہ ہڈی ہاتھ کی کلائی پر موجود کیوں ہوتی ہے اور کیا کام کرتی ہے؟

دراصل یہ ہڈی ایک جوائنٹ کے طور پر کام کرتی ہے، اس کی وجہ سے ہاتھ ہلایا جا سکتا ہے۔ آپ کا ہاتھ 360 ڈگری کے اینگل سے اس ہڈی کی وجہ سے ہی گھوم سکتا ہے۔ بازو سے ہتھیلی اسی ہڈی کے تحت جڑی ہوئی ہے۔

٭ اِس حوالے سے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.