پاکستان سپر لیگ میں حیدرآباد کے نام سے منسوب نئی ٹیم ایف کے ایس گروپ کی ملکیت ہے۔
ایف کے ایس گروپ کے صدر فواد سرور ہیں اور حیدرآباد فواد سرور کا شہر ہے۔ وہ یہاں رہتے نہیں لیکن ان کا دل حیدرآباد میں ہی رہتا ہے۔ آج فواد سرور نے اپنے شہر حیدرآباد سے منسوب کرنے کے لیے پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم باضابطہ طور پر 175 کروڑ پاکستانی روپے (تقریباً $6.25 ملین USD) میں حاصل کی ہے۔
امریکا میں مقیم ادارے ایف کے ایس گروپ نے اسلام آباد میں آج شام منعقد ہونے والی پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم کی نیلامی کے دوران سب سے اونچی بولی لگا کر ٹیم کی مینجمنٹ کے حقوق حاصل کیے۔
گروپ سربراہ فواد سرور نے ٹیم کو خریدنے میں اپنی کامیابی کا اعلان ہونے کے فوراً بعد اعلان کیا کہ وہ ٹیم کا نام حیدر آباد سے منسوب کریں گے۔ اس نئی ٹیم کا مکمل نام کیا ہوگا، یہ بعد میں سامنے لائیں گے۔
ٹیم کے حقوق حاصل کرنے والے ممتاز بزنس مین فواد سرور حیدر آباد میں پیدا ہوئے، وہیں اسکولنگ مکمل کی اور مزید تعلیم دنیا کے بہترین اداروں سے حاصل کرنے کے بعد کاروبار میں آئے، وہ خود بھی کرکٹ کھیلتے ہیں اور کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ آج کل وہ امریکا میں رہتے ہیں۔
پاکستان کی ایک معروف رئیل اسٹیٹ اور پراپرٹی ڈیولپمنٹ کمپنی، او زی ڈولپرز جس کی قیادت حمزہ مجید کر رہے ہیں، نے رئیل اسٹیٹ، رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی کاموں کے ذریعے نمایاں شہرت حاصل کی ہے۔ کمپنی کے مختلف منصوبے معیار، جدید ڈیزائن اور بروقت تکمیل کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔
اب کمپنی نے کھیلوں کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور پاکستان سپر لیگ (PSL) جیسی بڑی کرکٹ لیگ میں فرنچائز "سیالکوٹ" خرید کر اسپورٹس کے فروغ میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس اقدام کو پاکستان میں کھیلوں کے میدان میں نجی شعبے کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کا اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے نہ صرف کرکٹ کو فروغ ملے گا بلکہ ملک میں اسپورٹس انڈسٹری کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔