بھارت کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر کا میچ کے دوران انتقال

image

بھارت کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر کا میچ کے دوران انتقال ہوگیا۔

بھارتی ریاست میزورم سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ سابق رنجی ٹرافی کرکٹر Khawlhring Lalremruata میچ کے دوران اچانک گرنے کے بعد دنیا سے رخصت ہوگئے۔

یہ واقعہ خالد میموریل سیکنڈ ڈویژن اسکریننگ ٹورنامنٹ کے میچ کے دوران پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق فرسٹ کلاس کرکٹر7 جنوری کو مقامی کرکٹ میچ کے دوران اچانک زمین پر گر گئے تھے۔

بھارتی میڈیاکا کہنا ہے کہ گرتے ہی کرکٹر کو فوری طبی امداد دی گئی اور علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے تمام طے شدہ میچز منسوخ کر دیے۔

یاد رہے کہ Khawlhring ایک سابق رنجی ٹرافی کرکٹر تھے، جنہوں نے میزورم کی جانب سے 2 فرسٹ کلاس میچز اور 7 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔

پروفیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی کے بعد بھی وہ مقامی کرکٹ میں سرگرم رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US