Home   News   Dictionaries   Urdu Search   Mobiles   Cricket   Islam   Videos   Online Shopping   Recipes   Articles   Poetries   Classifieds   JOBS 
Online Quran | Quran Recitation | Online Naat | Islamic Names | Prayer Times | Ramadan Timing | Qibla Direction | Hijri Calendar | Articles | Wallpapers | Islamic SMS
Home > Islam > Hadith of the Day
 
Hadith of the Day
 
حوض کوثر کا بیان۔
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ میرا حوض (کوثر، طول و عرض میں) مہینے کی مسافت کا ہے۔ پانی اس کا دودھ سے زیادہ سفید اور مشک سے زیادہ خوشبودار ہے اور آبخورے (پینے کے برتن جیسے جام، پیالہ وغیرہ) اس کے ایسے ہیں جیسے آسمان کے ستارے، جس نے اس میں سے (ایک دفعہ) پی لیا وہ پھر کبھی پیاسا نہ ہو گا۔”
صحیح بخاری حدیث نمبر : 2134
 
 
قیامت کے دن مصوروں کا عذاب۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جو لوگ تصویریں بناتے ہیں قیامت کے دن ان کو عذاب دیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا کہ جس کو تم نے بنایا اس کو (ذرا) زندہ تو کرو۔”
صحیح بخاری حدیث نمبر : 2007
 
 
جنت اور دوزخ کے حالات۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جب جنتی جنت میں چلے جائیں اور دوزخی دوزخ میں چلے جائیں گے تو موت کو لایا جائے گا یہاں تک کہ وہ جنت اور دوزخ کے درمیان میں لائی جائے گی پھر اس کو ذبح کر دیا جائے گا۔ پھر ایک منادی کرنے والا آواز لگائے گا کہ اے اہل جنت! (تم کو آج کے بعد) موت نہ آئے گی اور اے اہل جہنم! (تم کو بھی آج کے بعد) موت نہیں آئے گی (اس آواز سے) اہل جنت کو خوشی پر خوشی ہو گی اور اہل دوزخ کو رنج پر رنج ہو گا۔”
صحیح بخاری حدیث نمبر : 2128
 
 
جو شخص ٹخنوں سے نیچا کپڑا رکھے وہ دوزخ میں سزا پائے گا۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جس نے ٹخنوں سے نیچے کپڑا رکھا (جیسے شلوار، پتلون، پاجامہ وغیرہ) تو وہ آگ میں جلے گا۔”
صحیح بخاری حدیث نمبر : 1986
 
 
جب گری پڑی چیز کا مالک اس کی پہچان بتا دے تو (اسے چاہیے کہ) اس کو دیدے۔
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ میں نے ایک تھیلی پائی جس میں سو اشرفیاں تھیں پس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا (بیان کیا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ ایک سال تک لوگوں سے پوچھو۔” چنانچہ میں نے دریافت کیا مگر مجھے کوئی ایسا شخص نہ ملا جو اس کو پہچان لیتا پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ ایک سال تک اور لوگوں سے پوچھو۔” چنانچہ میں نے دریافت کیا مگر کوئی شخص نہ ملا۔ پھر میں تیسری بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ اس کی صورت، گنتی اور بندش کو یاد رکھو اگر اس کا مالک آ جائے (تو اس کو دے دینا) ورنہ اسے اپنے استعمال میں لے آنا۔”
صحیح بخاری حدیث نمبر : 1112
 
 
جس نے کچھ پروانہ کی جہاں سے چاہا مال کما لیا۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ لوگوں پر ایک وقت ایسا آئے گا کہ آدمی کو اس بات کی کچھ پروا نہ ہو گی کہ حلال طریقہ سے مال حاصل کیا ہے یا حرام طریقہ سے۔”
صحیح بخاری حدیث نمبر : 989
 
 
نیکی یا برائی کا ارادہ کرنا۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنی صلی اللہ علیہ وسلم نے منجملہ دیگر روایت قدسیہ کے یہ بھی فرمایا: “ اللہ تعالیٰ نے نیکیاں اور برائیاں لکھ دی ہیں اور ظاہر کر دیا ہے کہ یہ نیکی ہے اور یہ برائی ہے، پس جس نے نیکی کا محض ارادہ کیا اور ابھی عمل نہیں کیا تو اللہ تعالیٰ اس کے نامہ اعمال میں پوری نیکی لکھے گا اور جس نے نیکی کا ارادہ کر کے عمل بھی کر لیا تو اس کے نامہ اعمال میں دس سے سات سو تک بلکہ اور دگنی تگنی جتنی چاہیے گا نیکیاں لکھے گا اور جس نے برائی کا ارادہ کیا لیکن (اللہ تعالیٰ سے ڈر کر) مرتکب نہیں ہوا اس کے لیے بھی ایک پوری نیکی کا ثواب لکھے گا اور جس نے ارادہ کر کے برائی کر بھی لی تو اس کے لیے ایک ہی گناہ لکھے گا۔”
صحیح بخاری حدیث نمبر : 2115
 
 
اس شخص کے گناہ کا بیان جو آزاد آدمی کو فروخت کر دے ۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ تین شخص ایسے ہیں کہ قیامت کے دن میں ان کا دشمن ہوں گا: (1) وہ شخص جو میرا نام لے کر عہد کرے مگر پھر اس کے خلاف کرے (2) وہ شخص جو کسی آزاد آدمی کو فروخت کر کے اس کی قیمت کھا جائے (3) وہ شخص جو کسی مزدور کو اجرت پر لے کر اس سے پورا کام کرائے اور پھر مزدوری نہ دے۔”
صحیح بخاری حدیث نمبر : 1047
 
 
خرید و فروخت میں نرمی اور آسانی کرنا بہتر ہے۔
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ اللہ اس شخص پر رحم کرے جو بیچتے وقت اور خریدتے وقت اور تقاضا کرتے وقت نرمی اور فیاضی سے کام لے۔”
صحیح بخاری حدیث نمبر : 995
 
 
حلال بھی ظاہر ہے اور حرام بھی اور ان دونوں کے درمیان کچھ شبہ کی چیزیں ہیں۔
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ حلال بھی ظاہر ہے اور حرام بھی ظاہر ہے اور ان کے درمیان شبہ کی چیزیں ہیں تو جس شخص نے اس چیز کو ترک کر دیا جس میں اس کو گناہ کا شبہ ہو تو وہ اس کو بھی چھوڑ دے گا جو صاف، صریح اور کھلا ہوا گناہ ہو اور جو شخص اس بات پر جرات کرے گا جس کے گناہ ہونے میں شک ہو تو عنقریب وہ صریح گناہ میں بھی مبتلا ہو جائے گا اور معاصی (یعنی گناہ) اللہ تعالیٰ کی چراگاہیں ہیں جو اس چراگاہ (یعنی گناہ) کے گرد چرے گا تو عنقریب وہ اس چراگاہ میں بھی پہنچ جائے گا۔”
صحیح بخاری حدیث نمبر : 986
 
 
گناہوں سے باز رہنے کا بیان۔
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ میری مثال اور اس کی مثال جو اللہ نے میرے پاس بھیجا ہے اس شخص کی طرح ہے جس نے کسی قوم سے آ کر کہا کہ میں نے اپنی دونوں آنکھوں سے دیکھا کہ ایک لشکر دشمنوں کا آتا ہے اور میں تمہیں صاف صاف ڈراتا ہوں کہ تم اس سے بچو، اس سے بچو۔ ایک گروہ نے اس کی بات کو مانا اور رات ہی رات وہاں سے چل دیا وہ تو بچ گیا اور دوسرے گروہ نے اس کا کہنا نہ مانا، صبح کو وہ لشکر آپہنچا اور اس نے انھیں مار ڈالا۔
صحیح بخاری حدیث نمبر : 2111
 
 
صحت اور فراغت کے بیان میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان: “زندگانی درحقیقت آخرت ہی کی زندگی ہے۔”
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ دو نعمتیں ایسی ہیں کہ اکثر لوگ ان کی قدر نہیں کرتے (1) صحت و تندرستی (2) فارغ البالی (یعنی کام کاج سے فراغت اور فرصت کے لمحات)۔”
صحیح بخاری حدیث نمبر : 2093
 
 
آدمی کو دنیا میں ان لوگوں کو دیکھنا چاہیے جو اپنے سے کمتر ہیں اور ان کو نہیں دیکھنا چاہیے جو اپنے سے بڑھ کر ہیں۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جب تم میں سے کوئی شخص اپنے سے زیادہ امیر کی طرف دیکھے تو چاہیے کہ پھر اپنے سے غریب کی طرف بھی خیال کرے۔”
صحیح بخاری حدیث نمبر : 2114
 
 
آدمی جو مال اللہ کی راہ میں دے وہی اس کا مال ہے۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ تم میں ایسا کون ہے جسے اپنے وارث کا مال اپنے مال سے زیادہ محبوب ہے؟” سب نے عرض کی یا رسول اللہ! ہم سب کو اپنا ہی مال محبوب ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ اپنا مال وہی ہے جو زندگی میں (فی سبیل اللہ) خرچ کر کے آگے بھیجا اور جو چھوڑ کر مر گیا وہ تو وارثوں کا ہے۔”
صحیح بخاری حدیث نمبر : 2103
 
 
جنت اور جہنم تمہارے جوتے کے تسمے سے بھی زیادہ قریب ہیں۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جنت تمہارے جوتے کے تسمے سے بھی زیادہ قریب ہے اور ایسے ہی دوزخ بھی تمہارے جوتے کے تسمے سے بھی زیادہ قریب ہے۔” (اس لیے سنبھل کر چلو)۔
صحیح بخاری حدیث نمبر : 2113
 
 
زبان کو روکے رکھنا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کا بیان کہ جو شخص اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اس کو چاہیے کہ اچھی بات کہے ورنہ خاموش رہے۔ 
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “ جو شخص مجھے اپنی زبان اور شرمگاہ کی ضمانت دے تو میں اس کے لیے جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔” (یعنی حقوق اللہ اور حقوق العباد میں کبھی ان دونوں کا غلط استعمال نہ ہو)۔
صحیح بخاری حدیث نمبر : 2109
 
 
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان “دنیا اس طرح بسر کرو جیسے کوئی پردیسی ہو یا راستہ چلتا ہوا مسافر۔”
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے کندھے پکڑ کر فرمایا: “ دنیا اس طرح بسر کرو جیسے کوئی پردیسی ہو یا راہ چلتا مسافر۔” اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ جب صبح ہو تو شام کے منتظر مت رہو اور شام ہو تو صبح کے منتظر نہ ہو (اور جو نیک کام کرنا ہے وہ کر لو۔ شاید صبح آئی ہے تو شام نہ آئے) اور اپنی صحت میں بیماری کا سامان تیار کر لے اور زندگی میں موت کا کچھ سامان تیار کر لے۔”
صحیح بخاری حدیث نمبر : 2094
 
 
اللہ تعالیٰ سے امید اور ڈر، دونوں رکھنا۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، فرماتے تھے: “ اللہ تعالیٰ نے جس وقت رحمت کو پیدا کیا تو اس کے سو حصے پیدا فرمائے، ننانوے حصے اپنے پاس رکھے اور ایک حصہ پوری مخلوق کی طرف بھیجا۔ پس اگر کافر لوگ اللہ کے پاس والی تمام رحمت کو جان لیں تو (باوجود اپنے کفر و شرک وغیرہ کے) کبھی بھی جنت سے ناامید نہ ہوں اور اگر مومن اللہ کے یہاں کے تمام عذاب کو جان لیں تو (باوجود اپنے عقیدہ، ایمان سے اور عمل صالح کے) دوزخ سے نڈر نہ ہوں۔”
صحیح بخاری حدیث نمبر : 2108
 
 
عبادت میں میانہ روی اور اس پر ہمیشگی کرنا۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ کو کون سا عمل پسند ہے؟ فرمایا: “ ایسا عمل جو ہمیشہ کیا جائے اگرچہ تھوڑا ہو۔”
صحیح بخاری حدیث نمبر : 2107
 
 
مال و دولت کے فتنہ سے ڈرتے رہنا۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا: “ اگر بنی آدم کو دو اور وادیاں مال و دولت سے بھری ہوئی بھی مل جائیں تو یہ تیسری کی تلاش (حرص) میں رہے گا اور اولاد آدم کا پیٹ تو مٹی ہی بھرتی ہے اور جو اللہ کی طرف جھکتا ہے تو اللہ بھی اس پر مہربان ہوتا ہے۔”
صحیح بخاری حدیث نمبر : 2102
 
 
Displaying results 1-20 (of 93)
Page:1 - 2 - 3 - 4 - 5First « Back · Next » Last
 
 
Video Naats View All
 
Dil Sarapa Bhar Ho Jata - Syed Muhammad Fasih Uddin Soharwardi Dil Sarapa Bhar Ho Jata - Syed Muhammad Fasih Uddin Soharwardi
80 views
Nusrat Fateh Ali Khan Hits Nusrat Fateh Ali Khan Hits
784 views
Qari Dilo Jaan Madani Ki Galiyan - Syed Muhammad Fasih Uddin SOharwardi Qari Dilo Jaan Madani Ki Galiyan - Syed Muhammad Fasih Uddin SOharwardi
83 views
Me Ho Ali Ka Aur - Syed Muhammad Fasih Uddin SOharwardi Me Ho Ali Ka Aur - Syed Muhammad Fasih Uddin SOharwardi
98 views
Chamak Tujh Se Patty Hy Sab Pani Waly - Syed Muhammad Fasih Uddin Soharwardi Chamak Tujh Se Patty Hy Sab Pani Waly - Syed Muhammad Fasih Uddin Soharwardi
103 views
 
Samaa TV Live at Hamariweb.com
 
 
 

  Naat Search
Enter Keyword
Naat Khawan / Title

  Famous Naat Khawan
 Sami Yusuf
 Junaid Jamshed
 Amir Liaquat Hussain
 Awais Raza Qadri
 Farhan Ali Qadri
 Mushtaq Qadri
 Amjad Ghulam Fareed Sabri
 Ali Haider
 Prof. Abdul Rauf Roofi
 Siddiq Ismail
 Yousuf Memon
 Waheed Zafar Qasmi
 Khurshid Ahmad
 Huriya Rafiq Qadri




Hadith - Find Hadees Collection in Urdu & English at Hamariweb.com. Hadees Nabvi at Sahih Al-Bukhari, Sahih Muslim, hadith bukhari and other sources.
 
 
More On Hamariweb
News Home
Latest News
Student News
Science & Technology
Sports
Entertainment
World News
Dictionary
English Urdu Dictionary
Arabic Urdu Dictionary
Spanish Urdu Dictionary
Hindi Urdu Dictionary
French Urdu Dictionary
German Urdu Dictionary
Cricket
Live Cricket
Cricket Highlights
Dream Team
Player Profiles
Sports News
Sports Games
Mobiles
Mobile Phones
Ringtones
Mobile Games
Mobile Softwares
SMS Messages
Web2SMS
Directories
Web Directory
Edu Directory
Important Phone No.
Postal Codes
Country Codes
City Codes
Islam
Online Audio Quran
Quran Recitation
Online Naats
Islamic Names
Islamic Articles
Islamic Wallpapers
Finance
Biz News
Stock Exchanges
Business Directory
Forex Rates
Gold Rates
Prize Bonds
Classifieds
Mobile Phones
For Sale Vehicles
Real Estate
Matrimonial
Jobs
Articles
Politics
Society and Culture
Religion
Other/Miscellaneous
Literature & Humor
Education
Poetry
Love / Romantic
Sad
General
Life
Religious
Humorous
Other Sections
Urdu Search
My Report
Food & Recipes
Blogs
Forum
Academic Results

Career Counseling
Weather Updates
Free Softwares
Desktop Wallpapers
Greeting Cards
Urdu Editor
About us | Contact Us | Feedback | Advertising | Privacy Policy | Site Map | Jobs @ Hamariweb
 WebizMedia.com

Copyright © 2013 HamariWeb.com All Rights Reserved.