جھاڑو پونچھا کرتی تھی لیکن پھر۔۔ ایکتا کپور کی توہم پرستی نے کیسے سمرتی ایرانی کی قسمت بدل ڈالی؟

image

"میں مکڈونلڈ میں جھاڑو پوچھے کی نوکری کر رہی تھی جس کے ہر مہینے 1800 روپے ملتے تھے. لیکن پھر ایکتا کپور کی نظر مجھ پر پڑی اور سب بدل گیا"

یہ کہنا ہے بھارت کی سابق اداکارہ اور موجودہ سیاست دان سنرتی ایرانی کا جن کی قسمت ایکتا کپور کی توہم پرستی نے بدل کر رکھ دی.

حال ہی میں ایک شو میں انٹرویو کے دوران سمرتی ایرانی نے انکشاف کیا کہ ایک دن جب ڈرامے کی پروڈیوسر ایکتا کپور میکڈونلڈ میں اسٹرولاجر کے ساتھ بیٹھی تھیں تو اسٹرولاجر نے مجھے دیکھا اور ایکتا کی توجہ مجھ پر دلائی. اسٹرولاجر نے ایکتا سے کہا کہ یہ لڑکی کون ہے اسے استعمال کرو. یہ بھارت بھر میں بہت نام کمانے والی ہے، یہ بات سن کر ایکتا کپور نے فوراً سمرتی ایرانی کو بلایا اور انھیں اپنے ڈرامے میں اداکاری کی پیشکش کردی.

سمرتی ایرانی کہتی ہیں کہ انھیں اداکاری کرنے کے ایک دن میں 1200 ملنے والے تھے۔ دن کا 1200 مہینے کے 1800 سے بہت زیادہ تھا اس لیے میں نے بھی فوراً ہاں کردی.

واضح رہے کہ مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی میں سمرتی ایرانی نے مین لیڈ رول یعنی تلسی کا کردار ادا کیا تھا جو کئی سالوں تک مقبول رہا. سمرتی اداکاری ترک کر کے اب سیاست کا حصہ بن چکی ہیں.

You May Also Like :
مزید