آخر میں کون ہوتا ہوں اسے روکنے والا چنکی پانڈے بیٹی کی ادیتیا رائے سے دوستی پر بول پڑے

image

"میری بیٹی اننیا اپنا فیصلہ لینے میں آزاد ہے اور وہ جو چاہے کرسکتی ہے. میں بھلا ہوتا کون ہوں اپنی 25 سالہ بیٹی کو یہ کہنے والا کہ یہ کرو اور وہ نہ کرو"

یہ کہنا ہے بھارتی سینیئر اداکار چنکی پانڈے کا جنھوں نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنی بیٹی اور مشہور اداکارہ اننیا پانڈے کی ادیتیا رائے سے دوستی کے متعلق گفتگو کی

چنکی پانڈے مزید کہتے ہیں کہ میرے لیے یہ سب ٹھیک ہے. اننیا اب 25 برس کی ہوچکی ہے. جتنا میں نے کمایا وہ اس سے زیادہ کمارہی ہے. مجھے اس کی کسی سے بھی دوستی پر کوئی اعتراض نہیں نہ ہی میں اسے روکتا ہوں.

واضح رہے کہ اننیا پانڈے میڈیا کے سامنے کئی بار اپنی اور ادیتیا کی دوستی کے بارے میں کھل کر اظہار رائے کرچکی ہیں اور وہ دونوں ایک دوسرے کے لئے پسندیدگی کے جذبات کا اظہار بھی کرچکے ہیں.

You May Also Like :
مزید