کبھي مجھ کو ساتھ لے کر کبھي ميرے ساتھ چل کر
Poet: By: AAZAD ALI, HUB CHOWKIکبھي مجھ کو ساتھ لے کر کبھي ميرے ساتھ چل کر 
 وہ بدل گيا اچانک ميري زندگي بدل کر 
 
 ہوئے جس پے مہربان تم کوئي خوش نصيب ہو گا 
 ميري حسرتيں تو نکليں ميرے آنسوؤں ميں ڈھل کر 
 
 کوئي پھول بن گيا ہے کوئي چاند کوئي تارا 
 جو چراغ بجھ گئے ہيں تيري انجمن ميں جل کر 
 
 ميرے دوستو خدارا ! ميرے ساتھ تم بھي ڈھونڈو 
 وہ يہيں کہيں چھپے ہيں ميرے غم کا رخ بدل کر 
 
 تيري بے جھجک ہنسي سے نا کسي کا دل ہو ميلا 
 يہ نگر ہے آئينوں کا يہاں سانس لے سنبھل کر 
 
 کبھي مجھ کو ساتھ لے کر کبھي ميرے ساتھ چل کر 
 وہ بدل گيا اچانک ميري زندگي بدل کر
More Sad Poetry






