سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر65 فیصدکااضافہ

image

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر65 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جاری مالی سال کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں سالانہ بنیادوں پردوفیصدکی نموہوئی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کراپریل 2024 تک کی مدت میں 5.72 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 65 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.65 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھی،اپریل 2024 میں 0.61 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ہوئیں جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 46 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ سال اپریل میں ملک سے 0.42 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت کاحجم 37.45 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 36.55ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی، اپریل 2024 میں سیمنٹ کی فروخت کا حجم 2.94 ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اپریل میں 2.95 ملین ٹن تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.