اطالوی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں آئی ٹی اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپوراستفادہ کرنا چاہئے، وزیرخزانہ کی پاکستان میں اطالوی سفیر سے ملاقات میں گفتگو

image

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے پاکستان میں آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں میں وسیع تراستعدادموجودہے اور اطالوی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپوراستفادہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات پیر کویہاں پاکستان میں اٹلی کی سفیر ماریلینا ارملین سے ملاقات میں کہی ۔ملاقات میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعاون اور دیرینہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرنے اطالوی سفیر کا خیرمقدم کیا اور انہیں پاکستان کے معاشی منظرنامے میں نمایاں بہتری سے آگاہ کیا۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں نمایا ں کمی آئی ہے، سٹاک مارکیٹ میں تیزی کارحجان ہے۔ انہوں نے اطالوی سفیر کوبین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ نو ماہ کے اسٹینڈ بائی معاہدہ کی کامیاب تکمیل سے بھی آگاہ کیا اوربتایا کہ وزارت اس وقت آئی ایم ایف مشن کے ساتھ طویل مدتی بنیادوں پر ایک نئے پروگرام کے لیے مذاکرات میں مصروف عمل ہے۔ وفاقی وزیر نے حکومت کے سٹریٹجک اقدامات کا خاکہ پیش کیا اورکہاکہ حکومت ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے پرعمل پیراہے تاکہ ان طبقات کو ٹیکس نیٹ میں لایاجاسکے جو ٹیکس نہیں دے رہے۔انہوں نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)، بڑے ہوئی اڈوں اور مختلف سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کے حکومتی عزم کا اعادہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو اقتصادی حکمت عملی ترتیب دی ہے اس میں امداد کی بجائے سرمایہ کاری کوترجیح دے جارہی ہے ۔ وزیرخزانہ نے آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں میں پاکستان کی استعداد پر بھی روشنی ڈالی اورکہاہ اطالوی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنا چاہئے۔اطالوی سفیرنے امید افزا معاشی اشاریوں کی تائیدکی اور پاکستان کی معیشت میں بہتری کیلئے اقدامات کوسراہا۔ انہوں نے اٹلی اور پاکستان کے درمیان بالخصوص ٹیکسٹائل، مشینری، زراعت اور ڈیری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ر زور دیا۔ وزیر خزانہ نے اٹلی کی حکومت کی جانب سے پاکستان کی مسلسل حمایت پر سفیرکا شکریہ ادا کیا اور اٹلی کے ساتھ دیرینہ تعاون کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.