بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ کہاں سے بنوائے؟

image

ایک بیٹسمین کے بہترین کھیل میں ایک اہم کردار اس کے بیٹ کا بھی ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اکثر کھلاڑی اپنے بلے کے حوالے سے کافی حساس نظر آتے ہیں-

حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نئے بیٹ بنوا لیے ہیں۔

دونوں بیٹرز اپنی پسند کے بیٹ بنوانے کے لیے لیڈز سے سسیکس گئے۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے فیکٹری میں کئی گھنٹے گزارے اور بڑی سوچ بچار کے بعد اپنی پسند اور ضرورت کے بیٹ بنوائے۔

بابر اعظم اور محمد رضوان آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے امتحان میں پورا اترنے کے لیے بھی پرعزم ہیں۔

دونوں کرکٹرز کا کہنا ہے کہ بیٹ خود بنوائے ہوں تو پھر کھیلنے کا بھی اپنا مزہ ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ اگلے ماہ سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہو رہا ہے۔

 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.