’ویلنگ کریں گے‘، لاہور ہائیکورٹ نے طلبا کو ای بائیکس کی تقسیم روک دی

image

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا ہے اور قرعہ اندازی عدالتی حکم کے ساتھ مشروط کر دی ہے۔

جمعے کو جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ ’کن کن شہروں میں کتنی الیکٹرانک بائیکس تقسیم کی جارہی ہیں تفصیلی رپورٹ دی جائے۔‘

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ’طالب علموں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی طرف راغب کیا جائے۔ انہیں الیکٹرانک بائیکس دیں گے تو وہ ون ویلنگ کریں گے، لڑکیوں کے تعلیمی اداروں کے باہر جائیں گے۔‘

عدالت نے کہا کہ حکومت الیکٹرانک بائیکس کے بجائے کالجز کو الیکٹرونک بسیں فراہم کرے۔

عدالت نے وکیل پنجاب حکومت سے کہا کہ ’آپ بائیکس پر جو پیسہ لگا رہے ہیں اسی پیسے سے کالجز کو الیکٹرانک بسیں لے کر دیں۔‘

عدالت نے ہدایت دی کہ ایل ڈی اے ٹولنٹن مارکیٹ کو بحال کرے جس پر وکیل ایل ڈی اے کا کہنا تھا کہ ’ہم اس حوالے سے کام کر رہے ہیں۔‘

ممبر جوڈیشل کمیشن نے بتایا کہ عدالتی احکامات کے بعد مردہ مرغیوں کے تلف کرنے کا طریقہ کار اپنایا گیا ہے جس کے بعد 2 ہزار کلو مرغی کم ہو گئی ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ ’فصلوں کی باقیات کو ابھی بھی جلایا جا رہا ہے اسے روکنا ہو گا۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.