عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی

image

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےکہا ہے کہ عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں تا کہ ملک کا نام روشن ہو، جنوبی پنجاب سے 13 ہزار لوگ حج کی سعادت کے لئے روانہ ہو ں گے، مہنگائی کے دور میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال خرچہ کم ہو گا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ سےجاری بیان کےمطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے ملتان ایئرپورٹ پر عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے جنوبی پنجاب سے 13 ہزار لوگ حج کی سعادت کے لئے روانہ ہو ں گے، مہنگائی کے دور میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال خرچہ کم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے آج بے حد خوشی ہو رہی کہ میں عازمین حج کو رخصت کرنے آیا ہوں۔سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ ملتان ایئرپورٹ سے ایئر سیال کی آج پہلی پرواز روانہ ہو رہی ہےاور ملتان سے مدینہ کا سفر چار گھنٹے کا ہو گیا ہے۔ائیر پورٹ ملتان کی وجہ سے عازمین حج کا سفر آسان ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں تا کہ ملک کا نام روشن ہو۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ آئے دن دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں اور شہید ہو رہے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عازمین حج سے کہا کہ وہ شہدا کے لئے خصوصی طور پر دعائیں کریں۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر ائیر پورٹ سکیورٹی، ایف آئی اے اور سکیورٹی کے تمام اداروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.