عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی

image

مکہ مکرمہ۔10مئی (اے پی پی):مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج کی رہائشی عمارتوں میں آب زمزم کی فراہمی کو مستقل بنانے کےلیے’’الزمازمہ‘‘ کمپنی کی جانب سے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ایس پی اے کے مطابق اس ضمن میں الزمازمہ کی جانب سے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد فیلڈ سروس کے معیار کو بہتر بنانا اور عازمین کے مملکت آتے ہی ان کی تواضع آب زم زم سے کرنا ہے۔

کمپنی کے بورڈ کے رکن ڈاکٹر یاسر بن سلیمان شوشو نے بتایا کہ ورکشاپس کے ذریعے کارکنوں کو مکہ شہر کے اندر اور عازمین کی آمد کے پوائنٹس پرتعینات کرنا ہے تاکہ وہ عازمین کا استقبال کرتے ہوئے انہیں آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کریں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال ہمارا ہدف ہے کہ عازمین میں حج سیزن کے دوران 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں اس حساب سے ہر ایک حاجی کو 22 بوتلیں تقسیم کی جائیں گی۔

کمپنی کے دوسرے یونٹ کے ذمہ عازمین کی رہائشی عمارتوں میں آب زم زم کی مستقل بنیاد پرفراہمی کا کام ہوگا جس کی نگرانی کے لیے سپروائزرز تعینات ہوں گے جو اس بات کے ذمہ دار ہوں گے کہ عمارت میں آب زم زم کی فراہمی منقطع نہ ہو۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.