برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون

image

لندن ۔10مئی (اے پی پی):برطانیہ نے کہا ہے کہ ان کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے اس سوال کے جواب میں کہ رفح پر بڑے حملے کی صورت میں امریکانے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کا جو انتباہ دیا ہے،

کیا برطانیہ اس کی پیروی کرے گا، کہا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد کے برطانوی نظام اور پیمانے کو امریکا کے نظام سےمختلف ہے،برطانیہ کے لائسنس شدہ ہتھیاروں کی فروخت نسبتاً کم ہے اور سخت طریقہ کار کے زیرِ نگرانی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ کی صورتِ حال میں بہت بنیادی فرق ہے۔

امریکا اسرائیل کو ہتھیاروں کا ایک بڑا ریاستی فراہم کنندہ ہے۔ ہماری اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی برطانوی حکومت کی طرف سے نہیں ہے۔ ہمارے پاس بہت سے لائسنس ہیں اور ان کے خیال میں اسرائیل کو ہماری دفاعی برآمدات نمایاں طور پر مجموعی حصے کے ایک فیصد سے بھی کم کے لیے ذمہ دار ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.