9 مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،سیاسی اور ذاتی مفادات کی خاطر 9مئی کو وہ حرکت کی گئی جو کبھی دشمن نے بھی نہیں کی،وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی میڈیا سے گفتگو

image

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، سیاسی اور ذاتی مفادات کی خاطر 9 مئی کو وہ حرکت کی گئی جو کبھی دشمن نے بھی نہیں کی۔

جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے دلخراش واقعہ کی مذمت کیلئے خصوصی اجلاس بلایا گیا ہے، اجلاس میں پیپلز پارٹی، آئی پی پی، نیشنل پارٹی کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے، تمام اتحادی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی اجلاس میں 9 مئی کے حوالے سے قرارداد پیش کی جائے گی، وزارت قانون کی طرف سے وائٹ پیپر بھی پیش کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے بہت رعایت برتی گئی ہے،

ان کے بھانجے اور عظمیٰ خان، علیمہ خان اور نورین خان بھی 9 مئی کے سانحہ میں ملوث ہیں، انہیں کیوں رعایت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ میرا سوال ہے کہ 9 مئی کے کیسز کا فیصلہ کیوں نہیں کیا جا رہا، کیوں اس کیس کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایا جا رہا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.