میر سرفراز بگٹی کا ایران کے سفیر رضا امیری المقدم سے رابطہ، صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے کریش لینڈنگ پر تشویش کا اظہار

image

کوئٹہ۔ 19 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری المقدم سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ایرانی سفیر سے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے کریش لینڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔

اتوار کو ترجمان وزیراعلی سیکرٹریٹ کے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اللہ تعالی ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کی بخیر و عافیت آمد کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.