ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اتوار کو اسلام آباد پہنچ گئے

image

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اتوار کو اسلام آباد پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے ( افعانستان اور مغربی ایشیاء) سفیر احمد نسیم وڑائچ نے ترک وزیر خارجہ کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران وزیر خارجہ ہاکان فیدان وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان آئندہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.