وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان

image

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کلائمینٹ ریزیلیئنس اور سبز اقدامات کو فروغ دینے میں وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو شہروں کے لئے گرین سلوشنز کو فروغ دینے میں تعلیمی اداروں اور علم کے تبادلے کے کردار پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کامسیٹس میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے سیمینار سے کلیدی خطاب کیا جس میں پائیدار شہری ترقی کو فروغ دینے اور سبز اقدامات کو فروغ دینے میں وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے اہم کردار پر زور دیا۔

انہوں نے ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور گرین یوتھ موومنٹ کلب جیسے اقدامات کے ذریعے مثبت تبدیلی لانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ گرین یوتھ موومنٹ کلب 137 سرکاری یونیورسٹیوں میں وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے ذریعے قائم کئے گئے ہیں جس کا مقصد نوجوانوں کو موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے درکار ماحولیاتی اختراع کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

رانا مشہود احمد خان نے کہاکہ وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے تاکہ وہ فطرت پر مشتمل اور موسمیاتی لچکدار شہری ماحول کی طرف منتقلی کی رہنمائی کر سکیں، تعلیمی اداروں اور اقدامات کے ساتھ ہماری شراکت داری جیسا کہ گرین یوتھ موومنٹ کلب اس مقصد کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے اختراعی حل کو نافذ کرنے میں ان کلب کے طلباء کی کوششوں کی مزید تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ، پانی کے تحفظ، اور سبز بنیادی ڈھانچے کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مظاہرہ کے ماڈل قائم کرنے میں گرین موومنٹ یوتھ کلب کے طلباء کی لگن اور محنت قابل تعریف اور متاثر کن ہے۔

انہوں نے پاکستان میں پائیدار شہری ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے نوجوانوں کی قیادت میں اقدامات اور اکیڈمیا، ترقیاتی پروگراموں اور جی وائی ایم کلبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔سیمینار میں ڈی پال یونیورسٹی، یو ایس ایمبیسی اسلام آباد، انسٹی ٹیوٹ آف اربنزم کی گرین اربن ڈویلپمنٹ ٹیم اور سکول آف لیڈرشپ فاؤنڈیشن کے نمائندوں،معزز مہمانوں اورکامسیٹس کے طلباء نے شرکت کی۔

سیمینار نے خیالات کے تبادلے، بہترین طریقوں کو بانٹنے اور شہروں کے لئے سبز حل کو فروغ دینے کے لئے باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ شرکاء نے شہری ترقی کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کے کردار کے بارے میں امید کا اظہار کیا اور اس مشترکہ مقصد کے لئے تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.