وزیراعظم محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، وزیر اعظم کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار

image

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے ان کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔

منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کے بلندی درجات اور متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل میں یو اے ای کے شاہی خاندان کے لئے بے پناہ عزت اور احترام ہے ، خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے بانی مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان کی قیادت کو سراہتے ہیں، جو پاکستان کے عظیم دوست تھے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے ٹیلی فون کال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنمائوں نے برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے باہمی طور پر متفقہ تاریخ پر جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.