لا ہور سمیت پنجاب کے اکثر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ بالائی علاقوں میں آندھی اورجھکڑ چلنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

image

لاہور۔19مئی (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لا ہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی وجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ وسطی وجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29جبکہ زیادہ سے زیادہ 43سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 23فی صد رہاجبکہ لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 86فیصد رہی۔اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں فیز 8 ایوی گر ین 112، پاکستان انجینئرنگ سروسز 107،ذکی فارمز 105،بلاک اے جو ہر ٹان 79،ریونیوسوسائٹی 88 اورفیز8ڈی ایچ اے میں92ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.