ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری

image

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔ عدالت نے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ ایل این جی ریفرنس میں ملزمان پر 16 نومبر 2020 کو فرد جرم عائد کی گئی ۔ ایل این جی ریفرنس میں 118 میں سے گیارہ گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے ۔

نیب تحقیقات میں ملزمان کے خلاف قومی خزانے کو نقصان اور اختیارات سے تجاوز ثابت نہیں ہو سکا ۔ تحقیقات کی بنیاد پر ملزمان کے خلاف ریفرنس واپس لینے کی سفارشات چیئرمین نیب کے سامنے رکھی گئیں ۔ چیئرمین نیب کے دستخطوں سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست فائل کی گئی ۔ چیئرمین نیب ٹرائل کے کسی بھی مرحلے پر ریفرنس واپس لینے کا اختیار رکھتے ہیں ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس واپس لینے کی نیب کی درخواست منظور کی جاتی ہے ۔ شاہد خاقان عباسی ، مفتاح اسماعیل ، عمران الحق ، آغا جان اختر ، سعید احمد خان ، عامر نسیم ، عظمی عادل خان ، حسن دائو د ، عبدالصمد دائو د ، محمد امین ، عبداللہ خاقان عباسی اور چوہدری محمد اسلم کو ریفرنس سے بری کیا جاتا ہے


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.