وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا “کلینک آن ویل پروگرام”پنجاب عوام کے لئے صحت کا تحفہ ہے ،وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

image

سیالکوٹ۔19مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے “کلینک آن ویل پروگرام” شروع کرکے پنجاب کے عوام کو صحت کا تحفہ دیا ہے۔انہوں نے سیالکوٹ میں وزیر اعلی انیشیٹیو کلینک آن ویل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز کی سوا تین ماہ کی حکومت کے اقدامات انقلابی نوعیت کے رہے ہیں، وہ اس دورانیہ میں شہریوں کا معیار زندگی بلند کرنےکے لئے کوشاں نظر ائیں۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ موبائل کلینک سے صحت کی سہولت عوام کی دہلیز پر میسر آئے گی، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی حالت زار باعث تشویش ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کل ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کریں گے اور اس کے لئے اقدامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد میاں نواز شریف اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف کے نقش قدم پر چل کر انیشیٹیو لے رہی ہیں، پنجاب کے شہریوں اور خصوصاً خواتین کو ان کے گھر کی دہلیز صحت کی سہولت پہنچائی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کلینک آن ویل / موبائل کلینک پر ڈینٹل ، آئیز کی سہولیات کے علاؤہ میموگرافی کی سہولت بھی میسر ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی جنوبی پنجاب میں موبائل اور ان ویل کلینکس پروگرام سے عام آدمی کی زندگی میں خوشگوار تبدیلی لے کر آئیں گی اور مریم نواز نے تین ماہ میں خدمت کی سیاست کی بنیاد رکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی توجہ تعلیمی درسگاوں ، ہسپتالوں اور سڑکوں پر ہے۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ کی تعمیر و ترقی کے لئے اس وقت 4 اہم منصوبوں پر عملی جامہ پہنانے کے لئے فزیبلٹی تیار کرلی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے شہر میں سیالکوٹ رنگ روڈ تعمیر کی جائے گی جو وزیر آباد ، ڈسکہ اور پسرور روڈ کو لنک کرے گی جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے دھرم کوٹ سے سیالکوٹ تک دو طرفہ تعمیر کا منصوبہ پر جلد کام شروع کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کچہری اور شہر میں یونیورسٹیوں اور کالجوں کو ایمن آباد روڈ پر منتقل کیا جائے گا اور ان کی منتقلی کے بعد 53 ایکڑ رقبہ پر پارک تعمیر کیا جائے گا۔

جنرل بس اسٹینڈ کو شہر سے باہر منتقلی کیا جائے گاجن پر مجموعی طور پر تقریباً 17 ارب روپے کی لاگت آئے گی ، ان اقدامات کا مقصد شہر کے ماحول کو صحت مند بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندرون شہر میں ٹریفک کی منصوبہ بندی کی جائے گی اور سیالکوٹ عوام کو منظم نظام زندگی دیا جائے گا۔انہوں نےبتایا کہ کینٹ سے کوٹلی بہرام چوک سے کراس کر کے کشمیر روڈ پر فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف جلد آئی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں ان تمام مہربانیوں پر میں میاں نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف اور مریم نواز کا شکر گزار ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ شہر کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے کاموں کو پوری طرح فالو اپ کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ پوری تندہی سے ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔ جب حکومت سنبھالی تو معیشت آئی سی یو میں تھی اور اب اس نے سانس لینا شروع کردیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ سیاسی مخالفین معاشی ابتری چاہتے ہیں تاکہ ملک میں افراتفری پھیلے اور ان کی لوٹ مار کا احتساب نہ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ مخالفین کے لئے ملک کی خوشحالی اور تحفظ نہ تو ان کی ترجیح تھی اور نہ آئندہ ہوگی کیونکہ یہ صرف اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت مہم ضلع میں ترقیاتی کاموں کی ایک اینٹ بھی نہیں لگی۔ پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کو جھوٹی تسلیاں دے رہی ہے۔ہمیں پوری امید ہے کہ ملک کا مستقل مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

اس تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ، چودھری فیصل اکرام، ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر ریحان اظہر، پروگرام انچارج کلینک آن ویل ڈسٹرکٹ سیالکوٹ ڈاکٹر محمد عدنان اور کاشف نیاز بٹ کے علاوہ محکمہ صحت کے مقامی حکام ، فیلڈ سٹاف سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.