وزیر مملکت شزہ فاطمہ سے ورلڈ بینک کے جنوبی ایشیا کے علاقائی نائب صدر مارٹن رائسر کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

image

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے کہاہے کہ حکومت پاکستان ڈیجیٹلائزیشن کے لیے پرعزم ہے، ڈیجیٹل پاکستان کے لیے حکومت کا وژن ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے سماجی اور معاشی خوشحالی اور شہریوں کو بااختیار بنانا ہے۔پیر کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ بینک کے جنوبی ایشیا کے علاقائی نائب صدر مارٹن رائسر کی قیادت میں عالمی بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وزیر مملکت برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر مملکت نے اپنے دفتر میں عالمی بینک کے وفد کا خیرمقدم کیا اور ملاقات کے دوران پاکستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر، ڈیجیٹل اکانومی، کنیکٹیویٹی، 5جی اور ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ (ڈی ای ای پی) پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ٹی اور ٹیلی کام کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا کہ حکومت پاکستان ڈیجیٹلائزیشن کے لیے پرعزم ہے کیونکہ ملک ڈیجیٹل تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان پالیسی پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کو اگلی سطح تک لے جانے کی راہ ہموار کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کے لیے حکومت کا وژن ڈیجیٹل تبدیلی کے ذریعے سماجی اور معاشی خوشحالی اور شہریوں کو بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن کے تحت نجی شعبے کو بھرپور تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کو ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں آگے بڑھنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔

ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے آئی ٹی کی وزیر مملکت نے کہا کہ ڈی ای ای پی کو ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ورلڈ بینک کے وفد نے ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کی کوششوں کو سراہا اور دونوں فریقین نے ڈی ای ای پی کے مختلف مراحل کے نفاذ کے حوالے سے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران وفاقی سیکرٹری وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کیپٹن (ر) محمد محمود ،ڈیجیٹل پاکستان کمیٹی کی کنوینر تانیہ ایدرس ،ممبر ٹیلی کام محمد جہانزیب رحیم، ممبر آئی ٹی سید جنید امام اور ڈی جی انٹرنیشنل کوآرڈینیشن سید جواد علی شیرازی نے بھی شرکت کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.