ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان کی بشکیک میں پاکستانی طلبہ پر حملے کی مذمت

image

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (اے پی ایس یو پی) نے کہا ہے کہ وہ کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔ اتوار کو جاری یہاں بیان میں ایشوسی ایشن نے کہا کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے معصوم پاکستانی کے خلاف تشدد کی یہ قابل مذمت کارروائیاں انتہائی تشویشناک اور قطعی طور پر ناقابل قبول ہیں، تعلیم ایک بنیادی حق ہے اور بہت سے نوجوان افراد کے لیے امید کی کرن ہے جو اپنے اور اپنے خاندان کے لیے بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے کوشاں ہیں۔

اس طرح کے پرتشدد واقعات اس اصول کو مجروح کرتے ہیں اور بین الاقوامی طلبہ میں خوف اور عدم تحفظ کی فضا پیدا کرتے ہیں۔ ہم کرغز حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنے ملک میں تمام پاکستانی طلباء کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدام کریں۔

ضروری ہے کہ ان گھناؤنی کارروائیوں کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور ایسے واقعات کی تکرار کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اے پی ایس یو پی اس مشکل وقت میں متاثرہ طلباء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑی ہے اور انہیں ضروری مدد فراہم کرنے اور ان کی پڑھائی کے محفوظ اور پرامن تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.