پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی میں دو طرفہ تعاون اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کے پاس وسائل اور صلاحیت موجود ہے اور سعودی سرمایہ کار پاکستان کی ترقی میں مدد کریں گے، سعودی معاون وزیر سرمایہ کاری

image

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):سعودی معاون وزیر سرمایہ کاری ابراہیم المبارک نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی میں دو طرفہ تعاون اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کے پاس وسائل اور صلاحیت موجود ہے اور سعودی سرمایہ کار پاکستان کی ترقی میں مدد کریں گے، سعودی عرب کی تعمیرو ترقی میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ماہرین کا کردار قابل ستائش ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان۔سعودی عرب انویسٹمنٹ فورم 2024 سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سعودی وزیر سرمایہ کاری ،جو 50 رکنی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کے تین روزہ دورہ پر ہیں ،نے پاکستان۔سعودی عرب انویسٹمنٹ فورم 2024 میں شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سعودی عرب میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسرزاور ماہر پیشہ ور افراد سعودی عرب کی تعمیر ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

سعودی معاون وزیر سرمایہ کاری ابراہیم المبارک نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی اکثریت سعودی عرب کے وژن 2030 پر بہت محنت کر رہی ہےاور سعودی کمپنیاں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس وسائل اور صلاحیت موجود ہے اور سعودی سرمایہ کار پاکستان کی ترقی میں مدد کریں گے۔ پاکستان۔سعودی عرب انویسٹمنٹ فورم 2024 سے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر تجارت جام کمال، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.