روس کے شہرسینٹ پیٹرزبرگ میں ملٹری اکیڈمی میں دوسری جنگ عظیم کے دور کا گولہ پھٹنے سے سات فوجی اہلکار زخمی

image

سینٹ پیٹرز برگ۔18مئی (اے پی پی):روس کے شہرسینٹ پیٹرزبرگ میں سگنل کور کی ملٹری اکیڈمی میں دوسری جنگ عظیم کے دور کا گولہ پھٹنے سے سات فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔شنہوا نے روس کے لینن گراڈ ملٹری ڈسٹرکٹ کے پریس آفس کے حوالہ سے بتایا کہ دھماکہ تہہ خانے کے احاطے میں کی صفائی کے دوران اس وقت ہواجب اہلکار ایک کنٹینر میں کچرا منتقل کر رہے تھے۔

پریس آفس کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے دور کا 76 ملی میٹر کا گولہ اچانک پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجہ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو وزارت دفاع کی صحت کی سہولت میں لے جایا گیا ہے۔سینٹ پیٹرزبرگ کے گورنر الیگزینڈر بیگلوف نےکہا ہے کہ اس واقعہ کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.