فلسطین کے زخمی بچوں اور کینسر کے مریضوں کا 17 واں گروپ متحدہ عرب امارات پہنچ گیا

image

ابو ظہبی ۔18مئی (اے پی پی):فلسطین کے زخمی بچوں اور کینسر کے مریضوں کا 17 واں گروپ متحدہ عرب امارات پہنچ گیا۔اردو نیوز کے مطابق اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے انیشیٹو کے تحت غزہ کے ایک ہزار زخمی بچوں اور ایک ہزار کینسر کے مریضوں کا متحدہ عرب امارات کے ہسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔مصر کے العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے زخمی بچوں اور کینسر کے مریضوں کو لانے والا طیارہ ابوظہبی ایئرپورٹ پہنچا ، زخمی بچوں اور کینسر کے مریضوں کے اہل خانہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

طبی ٹیموں نے زخمیوں اور فوری نگہداشت کی ضرورت والے مریضوں کو علاج کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کیا جبکہ دیگر مریضوں اور ان کےاہل خانہ کو ایمریٹس ہیومینٹیرین سٹی میں ان کی رہائش پر لے جایا گیا۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے 5 نومبر کو بحران کے آغاز سےغزہ کے متاثرین کےلیے امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں، جس کےلیے 20 ملین ڈالر کا امدادی پیکج مختص کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.