ہمیں عالمی مسائل اور ماحولیا تی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے چین کی ضرورت ہے، فرانس

image
پیرس ۔5مئی (اے پی پی):فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ یورپ کے ممالک کو سلامتی اور عالمی ماحولیاتی تغیرات سمیت عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے چین کی ضرورت ہے۔ تاس کے مطابق انہوں نےکہا کہ ہمیں عالمی مسائل اور ماحولیا تی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے چین کی مدد کی ضرورت ہے۔

معیشت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، میکرون نے چین کے ساتھ تعاون کو برقرار رکھتے ہوئے یورپی خودمختاری کو مضبوط بنانے کے حق میں بات کی۔ انہوں نے کہاکہ میں خود کو چین سے دور کرنے کی تجویز نہیں کر رہا ہوں۔ تاہم میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری کی بہتر حفاظت کرنی چاہیے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.