ترکیہ کی اسرائیل کے خلاف مقدمے میں شمولیت سے ہمارے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکا

image

واشنگٹن ۔5مئی (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ ترکیہ کی اسرائیل کے خلاف مقدمے میں شمولیت سے ہمارے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔ ٹی آرٹی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مواصلاتی مشیر جان کربی نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے اپنی پریس بریفنگ میں آئی سی جے میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے کے ایجنڈے کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہاکہ یہ بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کے خلاف دائر “نسل کشی” کے مقدمے میں ترکیہ کے بھی شامل ہونے کے بارے میں مختلف رائے رکھتا ہے، لیکن اس صورت حال سے دو طرفہ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔ واضح رہے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے یکم مئی کو آئی سی جے میں اسرائیل کے خلاف دائر نسل کشی کے مقدمے میں ترکیہ کی مداخلت کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.