پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کاچینی بحریہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، آئی ایس پی آر

image

راولپنڈی۔3مئی (اے پی پی):پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نےچین کی پیپلز لبریشن نیوی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ چین کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل ہو ژونگ منگ سے ملاقات میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ نے میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے ذریعے علاقائی میری ٹائم امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا۔ چینی بحریہ کے کمانڈر نے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا اور مضبوط دوطرفہ بحری تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔امیر البحر کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین بالعموم اور مسلح افواج کے درمیان بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔\


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.