ٹانک میں فورسز کا آپریشن، ’جج کے اغوا میں ملوث چار دہشت گرد‘ ہلاک

image

پاکستان کی فوج نے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں آپریشن کر کے تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جمعرات کو جاری کردہ بیان کے مطابق ‘دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔‘

بیان کے مطابق ’ہلاک ہونے والے والے عسکریت پسندوں کی شناخت عظمت، حنظلہ اور ریحان کے ناموں سے ہوئی ہے۔‘

’یہ افراد کئی دہشت گردانہ حملوں میں ملوث رہے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ضلع شمالی وزیرستان کے ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج کو بھی اغواء کیا تھا۔‘

سنیچر کو سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے ڈیرہ روڈ بھگوال کے قریب اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔

اس کے بعد پولیس حکام نے بتایا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب کلاچی کے علاقے میں سرچ آپریشن کر کے مغوی جج کو بازیاب کر لیا گیا ہے۔

سیشن جج کے اغوا کے بعد ان کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں وہ اپنی بازیابی کی کوشش کی اپیل کرتے دکھائی دے رہے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.