وزیراعظم شہباز شریف کامتحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ طحنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہارتعزیت

image

اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کےرکن اور ممتاز کاروباری شخصیت شیخ طحنون بن محمد النہیان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہماری نیک خواہشات اور دعائیں متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے میں شیخ طحنون بن محمد النہیان کے کردار کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔ اللہ رب العزت اُنہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.