وزیراعظم محمدشہباز شریف کی ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیاایڈیٹرزاینڈ نیوزڈائریکٹرز کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے عہدیداران کو مبارکباد

image

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمدشہباز شریف نے ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیاایڈیٹرزاینڈ نیوزڈائریکٹرز(اے او ای ایم ای این ڈی) کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے عہدیداران کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب عہدیداران آزادی اظہار رائے کے فروغ، جمہوریت کے استحکام اور سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

جمعرات کووزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم نے نومنتخب صدر اظہر عباس ، سینئرنائب صدر ایازخان ، نائب صدرمحمدعثمان ، سیکرٹری جنرل طارق محمود اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایڈیٹرز اور نیوزڈائریکٹرز کا ریاست میں مثبت صحافت کے فروغ کیلئے کردار انتہائی کلیدی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے نو منتخب عہدیداران آزادی اظہار رائے کے فروغ، جمہوریت کے استحکام اور سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، حکومت (اے اوای ایم ای این ڈی)کے میڈیا کی ترقی اور اسے جدید خطور پر استوار کرنے کیلئے اقدامات میں ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.