بیلجیئم میں پاکستانی سفارت خانہ کایورپین پبلک ہیلتھ ویک کی مناسبت سے سائنس ڈپلومیسی کے کردار بارے پینل ڈسکشن اور نیٹ ورکنگ سیشن کا اہتمام

image

برسلز۔16مئی (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستانی سفارت خانہ نے یورپین پبلک ہیلتھ ویک کی مناسبت سے سائنس ڈپلومیسی کے کردار کے بارے میں پینل ڈسکشن اور نیٹ ورکنگ سیشن کا اہتمام کیا۔ جمعرات کو سفارتخانہ سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق بین الاقوامی این جی او (پاتھ ای یو) EU PATH، اور( یوٹوپیا) EUTOPIA یونیورسٹی کنسورشیم کے تعاون سے پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا۔

سفیر آمنہ بلوچ کے علاوہ ڈائریکٹر پارٹنرشپ ڈویلپمنٹ، EU PATH بیلجیم ڈاکٹر رولانڈو توماسینی، EUTOPIA یونیورسٹی الائنس کے لیے سائنس ڈپلومیسی کوآرڈینیٹر ایرک پیگیٹ اور ہیڈ آف یونٹ، بین الاقوامی تعاون پالیسی، ڈی جی آر ٹی ڈی، یورپی یونین کمیشن نین کے بوئس مین نے بھی اظہار خیال کیا۔ سفیر آمنہ بلوچ نے بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے میں سائنس ڈپلومیسی کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے صحت کے نتائج کو بہتر بنانے اور مقامی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کے ذریعے معاشی ترقی کو آگے بڑھانے میں پاکستان اور یورپی یونین کے مشترکہ مقاصد پر زور دیتے ہوئے صحت کی مساوات کے حوالے سے مؤثر ٹیکنالوجی کی منتقلی پر زور دیا۔

سیشن کے مقررین نے عالمی صحت کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں معاونت کے لیے معاون فریم ورک اور پالیسی کے راستے بنانے کی حکمت عملیوں پر غور کیا۔ اس موقع پر ٹیکنالوجی کی منتقلی، علمی آلات، اور سائنس ڈپلومیسی کے ذریعے تعاون پر مبنی کوششوں کی کامیاب مثالیں بھی اس کے اثرات کو مزید بڑھانے کے لیے شیئر کی گئیں۔

تعلیمی نمائندوں نے صحت عامہ کے حل کے لیے جدت کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی تحقیق اور علم کے اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب کا اختتام سائنس ڈپلومیسی کے ذریعے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کے ساتھ ہوا تاکہ ترقی پذیر ممالک میں صحت کے مضبوط اور زیادہ لچکدار نظام کی تعمیر کی جا سکے۔

یورپین پبلک ہیلتھ ویک تعاون کو فروغ دینے، علم کا اشتراک کرنے اور اسٹیک ہولڈرز کو بات چیت میں شامل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جس کا مقصد صحت عامہ کی پالیسیوں اور طریقوں کو بہتر بنانا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.