سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ

image

کراچی۔ 01 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں آج کے دن تمام محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں،ہمارے مزدوروں اور محنت کشوں نے ملکی ترقی و تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ،سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں،خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے۔

محنت کشوں کے عالمی دن (یوم مئی) کے موقع پراپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت تمام محنت کشوں کی معاشی مضبوطی اور ان کے بچوں کی تعلیم و صحت کے لئے بھرپور کوشاں اور صنعتی و زرعی مزدور،خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت تمام محنت کشوں کو رجسٹرڈ کر کے سماجی تحفظ کے پروگرامز میں شامل کر ر ہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.