تین دن کے اندر ملک بھر میں تمام تجاوزات اور فٹ پاتھ کلئیر کیے جائیں: سپریم کورٹ

image

سپریم کورٹ نے ملک بھر میں تمام تجاوزات اور فٹ پاتھ کلئیر کرنے کے لیے تین دن کا وقت دے دیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کراچی میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد تحریری  فیصلے میں حکم سنایا۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ پورے پاکستان میں ہرشہر میں نافذ العمل ہوگا۔

عدالت مے حکم دیا کہ فیصلے کی کاپیاں ملک بھرکے انسداد تجاوزات سےمتعلق محکموں کو بھیجی جائیں۔ فیصلے میں لکھا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل اٹارنی جنرل فیصلہ کی کاپیاں بھجوانے کو یقینی بنائیں۔

مزید کہا گیا کہ تجاوزات ختم کرنے سے متعلق  سپریم کورٹ کے اس حکم کی  پیمرا، اخبارات اور دیگرذرائع سے تشہیر بھی کی جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.